کردار سازی اور ہماری قوم

تعصب کی فضا میں طعنہ کردار کیا دیتا۔
منافق دوستوں کے ہاتھ میں تلوار

ابھی منزل کا تعین نہیں ہوا تھا کہ ہم قوم پرستی، لسانی مسائل اور  مخلتف مذہبی طبقات میں تقسیم ہو گئے۔ وقت کیساتھ ساتھ یہ تقسیم ناصرف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئی بلکہ اس کی گہرائی میں بھی وقتی لُٹیروں اور سیاسی شعبدہ بازوں نے بھر پور کردار ادا کیا ، اس پر ستم ظریفی کہ مذہب کا علم رکھنے والے حضرات بھی اس کشتی کو کنارے پر نا لا سکے بلکہ جتنے چھید وہ اس کشتی میں کر سکتے تھے حسب استطاعت کئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

لہذا جو وقت قومی کردار سازی کا تھا ، وہ آپس کے جھگڑوں میں ضائع ہو گیا اور اب قوم اس نہج پر پہنچ گئی ہے ، جہاں انصاف ، انسانیت ، مذہبی رواداری ، قومی ہم آہنگی ، قومی کردار ، سچائی اور اخلاقیات جیسی باتیں ناممکنات میں سے ایک نظر آتی ہیں۔ ساری قوم مسیحا کی منتظر ہے جو دنوں میں ملک اور قوم کے حالات بدل دے ، لیکن قوم اپنے اندر موجود زہریلے طور طریقے اور منفی کردار کو بدلنے پر تیار نہیں۔۔۔۔۔

ہر بحران کی ذمہ داری کسی نا کسی پر ڈال کر بری الذمہ ہونا قوم اور قوم کے حکمرانوں نے احسن طریق سے سیکھ لیا ہے پچھلی سات دیائیوں سے خود کو اسی طور سے بیوقوف بنایا جارہا ہے کے کوئی پوشیدہ ہاتھ ہے ، کوئی سازش ہے، یہود اور نصاریٰ کی سازشیں ہمیں ترقی کرنے نہیں دے رہی۔ کسی نے بھی تحقیق اور حقائق کی طرف اسی لئے توجہ نہیں دی کیوں کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ مجرم کوئی اور نہیں ہم خود مجرم ہیں ، سازشی ہیں، اپنی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں خود روکاٹ ڈالتے ہیں۔

موجودہ بحران جتنے بھی آئے ہیں اگر انکا تجزیہ کر لیں ، چینی چور ، آٹا کے ذخیرہ اندوز ، پی آئی اے طیارے کا حادثہ ، ماسک اور ادویات کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت کے ذمہ دار ، پیٹرول کی قلت ۔ ۔۔۔ اس سب کے ہم سب مشترکہ ذمہ دار ہیں۔۔ اس لئے کوئی مسیحا نہیں آئے گا جب تک خود قوم اپنی ذمہ داری کو نہیں اُٹھائے گی ، اپنا محاسبہ نہیں کرے گی، اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کرے گی ، کوئی مذہبی تعلیم ، کوئی منطق ، کوئی فلاسفر ہمیں ترقی کے راستہ پر نہیں ڈال سکتا۔۔۔

    تاریخ کوصیح کرنا اور تاریخ کے آئینے میں اپنے مسخ شدہ کردار کا جائزہ لینا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ورنہ ہمیں اسی طرح بھول بھلیوں میں بھٹکتے رہیں گے اور اپنی بے حسی ، جہالت اور گمراہی کو دوسروں کے کھاتے میں ڈالتے رہیں گے۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے (آمین) ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ہمیں کسی بے ایمان کی تلاش ہے۔

کررونا اور ہماری حکمت عملی